لندن :ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن کی ہائی کورٹ میں سابق شوہر جونی ڈیپ پر ایک بار تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔جونی ڈیپ کی جانب سے برطانوی اخبار 'دی سن‘ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اداکارہ نے سابق شوہر کو مکے مارنے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مارچ 2015 میں لاس اینجلس کے ایک گھر میں انہوں نے اس وقت جونی ڈیپ کو مکا دے مارا تھا جب انہیں خدشہ ہوا کہ ان کا سابق شوہر اداکارہ کی بہن کو دھکا دے کر سیڑھیوں سے گرا دے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق شوہر کو اس وقت مکا مارا تھا جب وہ بحث کے دوران الجھ پڑے تھے اور انہیں یاد آیا کہ ماضی میں ان کے شوہر اپنی ایک گرل فرینڈ کو بھی سیڑھیوں سے دھکا دے چکے ہیں۔جہاں امبر ہرڈ نے 22 جولائی کو اپنے بیان میں شوہر پر تشدد کا اعتراف کیا، وہیں 23 جولائی کو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق شوہر نے ان پر ایک بار شراب کی خالی بوتلوں سے ایسے حملہ کیا تھا جیسے وہ ان کی جانب دستی بم پھینک رہے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
سابق شوہر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے‘ امبر ہیرڈ
ایک اور خبر کے مطابق امبر ہرڈ نے 23 جولائی کو عدالت میں جونی ڈیپ پر مزید تشدد کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر کی انگلی نہیں توڑی اور نہ ہی انہوں نے ان پر خالی بوتلیں پھینکیں۔امبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ درحقیقت جونی ڈیپ نے آسٹریلیا میں ان پر دستی بموں کی طرح شراب کی خالی بوتلوں سے حملہ کیا اور انہوں نے اپنے دفاع کے لیے اداکار پر ان کی پھینکی بوتلیں ہی اچھالیں۔امبر ہرڈ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ کے گال اور گردن پر سگریٹ سے انہیں زخم دیے۔

اداکارہ کے مطابق جونی ڈیپ ان کے سامنے ہی خود جلتے سگریٹ سے اپنا جسم جلاتے تھے اور یہ کہ ان کے سابق شوہر خود کو اذیت دینے کے عادی تھی، ان کا پورا جسم جھلسا ہوا رہتا تھا۔اسی کیس میں 21 جولائی کو امبر ہرڈ نے سابق شوہر کی جانب سے ناجائز تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کبھی بھی ارب پتی ایلون مسک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے تعلقات نہیں رہے۔اس سے قبل لندن کی عدالت کو جونی ڈیپ نے بتایا تھاکہ ان کی سابق بیوی امبر ہرڈ نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے۔
مذکورہ کیس میں 20 جولائی کو امبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں سابق شوہر قتل اور دوسرے مرد حضرات سے ’ریپ‘ کروانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔مذکورہ کیس میں امبر ہرڈ مزید ایک دن بیان ریکارڈ کروائیں گی جب کہ جونی ڈیپ اپنے بیانات مکمل کرواچکے ہیں۔
ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے، امبر ہرڈ
ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن کی ہائی کورٹ میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ان کے کبھی بھی ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔امبر ہرڈ پر ان کے سابق شوہر کے وکلا نے لندن کی ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران الزامات لگائے تھے کہ اداکارہ کے 2015 اور 2016 کے درمیان دو غیر محرم مرد حضرات سے تعلقات تھے۔
یہ بھی پڑھیں
دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ امبر ہرڈ نے ایلون مسک کے علاوہ ایک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے بھی شادی کے فوری بعد ہی تعلقات استوار کرلیے تھے۔تاہم اداکارہ نے سابق شوہر کے وکلا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔بنکاک پوسٹ نے اپنی خبر میں بتایا کہ امبر ہرڈ 21 جولائی کو بھی لندن کی ہائی کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے خود پر غیر محرم مرد حضرات سے ناجائز تعلقات کو مسترد کیا۔امبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2015 تو کیا 2016 میں بھی ایلون مسک سے نہیں ملی تھیں اور یہ کہ ان کے کبھی بھی ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں
دوران سماعت جونی ڈیپ کے وکلا نے عدالت میں امبر ہرڈ اور ایلون مسک کے درمیان موبائل پیغامات کے ذریعے ہونے والے روابط کے ثبوت بھی پیش کیے۔جب کہ جونی ڈیپ کے وکلا نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش کیے، جن میں امبر ہرڈ کو رات دیر گئے ساتھی اداکار جیمز فرانکو کے ساتھ گھر سے بابر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔امبر ہرڈ نے تسلیم کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جیمز فرانکو ہی ہے مگر ان کے درمیان ناجائز تعلقات نہیں رہے۔اس سے قبل اسی کیس میں ایلون مسک کے فلیٹ کی عمارت کے چوکیدار نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے متعدد بار امبر ہرڈ کو ارب پتی شخص کے گھر رات کو آتے جاتے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں
اداکارہ امبر ہرڈ کو 3 سال جیل کی سزا کیوں ہو گی ؟
بی بی بی سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 2016 میں جب امبر ہرڈ نے اپنے شوبر جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگایا، اس کے اگلے ہی دن ایلون مسک نے انہیں موبائل پیغام بھیجا کیا کہ وہ ان کے لیے 24 گھنٹے کی سخت سیکیورٹی کا انتظام کر سکتے ہیں۔تاہم امبر ہرڈ نے دوران سماعت ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے جونی ڈیپ سے شادی کے وقت ناجائز تعلقات کے الزامات کو مسترد کیا۔

0 تبصرے