محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل رہا، ملکہ حسن

محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل رہا، ملکہ حسن

The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
لندن :برطانیہ کی ریاست ویلز کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
ویلز کے شمالی شہر کانوے سے تعلق رکھنے والی سوئس نژاد ویلز کی 23 سالہ دوشیزہ جوئے اسٹارکلے نے گزشتہ چند سال میں ریاست ویلز میں ہونے والے کم سے کم 3 مقابلہ حسن جیتے ہیں
یہ بھی ضرور پڑھئے 
معروف گلوکارہ کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نامناسب تصاویر جاری
 جوئے اسٹارکلےوہ اپنی ذہانت، خوبصورتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد شہرت بھی رکھتی ہیں۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کو خوبصورت اور خوبرو ترین کہنے والی جوئے اسٹارکلے نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کے ایک پروگرام سے خود کو محض اس لیے الگ کیا، کیوں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو میک اپ کے بغیر شامل ہونا تھا۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
اس پروگرام میں 5 خوبصورت ترین لڑکیوں کو شامل کیا جاتا ہے، جنہیں میک اپ کیے بغیر کسی انجانے مرد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔پروگرام کا مقصد نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے ان کے خیالات اور اندرونی خوبصورتی کے تحت ساتھی تلاش کرنے کا موقع دینا ہے۔اسی مقصد کے تحت ہی لڑکیوں کو بغیر میک اپ کے پروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے، تاہم جوئے اسٹارکلے نے اس پروگرام میں شامل ہونے سے محض اس لیے انکار کیا، کیوں کہ انہیں میک اپ کے بغیر شامل ہونا پڑ رہا تھا۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
برطانوی ویب سائٹ ’نارتھ ویلز لائیو‘ کے مطابق جوئے اسٹارکلے کا کہنا تھا کہ وہ میک اپ کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اس کے بغیر پروگرام میں شرکت نہیں کریں گی۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
جوئے اسٹارکلے نے کہا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں، تاہم وہ ہمیشہ میک اپ کرتی ہیں، چاہیں وہ آنکھوں میں کاجل لگانا ہی کیوں نہ ہو,انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میک اپ نہ کرنے کی وجہ سے انہیں غلط قسم کا لڑکا بھی محبت کے لیے مل سکتا ہے اور وہ ان کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے۔
The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
ملکہ حسن رہنے والی جوئے اسٹارکلے کے مطابق اب تک انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے معیار کے مطابق محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل پایا اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں خوبرو دیکھ کر کوئی بھی غلط آدمی ان کا دلدادہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اتنی خاص اور خوبرو ہیں کہ اچھے لڑکے ان سے ملتے وقت شرمسار ہوجاتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ملنے والے وہ لڑکے جو انہیں پسند نہیں آئے وہ عجیب و غریت خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔

The-boy-can-not-find-something-useful-for-love-beauty-queen
جوئے اسٹارکلے کے مطابق خدشہ ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے کوئی غلط لڑکا نہ مل جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے