9/11حملوں میں ایف بی آئی نے حادثاتی طور پرسعودی سفارتکار کا نام ظاہر کر دیا

9/11حملوں میں ایف بی آئی نے حادثاتی طور پرسعودی سفارتکار کا نام ظاہر کر دیا



In-the-9/11-attacks-the-FBI-accidentally-named-a-Saudi-diplomat
واشنگٹن:فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی)نے 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر دہشت گردانہ حملوں میں القاعدہ کے دو ہائی جیکرز کی مدد کرنے کے الزام میں ایک سعودی سفارتکار کے نام حادثاتی طور پر ظاہر کردیاایف بی آئی نے بعد ازاں یہ کہہ کر الزام واپس لے لیا کہ  مسعود احمد الجراح کا نام غلطی سے اعلامیے میں شامل ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ایف بی آئی کے ایک عہدیدار نے ایک نائن الیون متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کے جواب میں کیا جس کے مطابق سعودی حکومت حملوں میں ملوث تھی۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آئی کے انسداد دہشت گردی ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جِل سنورن کی طرف سے فائل اپریل میں دی گئی لیکن گزشتہ ہفتے کے آخر میں ان کی سیل کھولی گئی۔

 مسعود احمد الجراح کا نام غلطی سے اعلامیے میں شامل کیا گیا، مسعود احمد سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک درمیانی سطح کے اہلکار تھے جسے 1999 اور 2000 میں واشنگٹن ڈی سی میں سعودی سفارت خانے میں تعینات کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق وہ سعودی عرب کی مالی امداد سے چلنے والی مساجد اور اسلامی مراکز میں وزارت اسلامی امور کے ملازمین کی سرگرمیوں کی نگرانی کے انچارج تھے۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق مسعود احمد نے دو افراد ایک عالم دین فہد التمری اور مشتبہ سعودی ایجنٹ عمر البیومی کو ہدایت کی کہ وہ حملوں سے قبل جنوری 2000 میں دو ہائی جیکرز کو امریکا میں آباد کرنے میں مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق مسعود احمد الجراح کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہیں۔ رپورٹ سے متعلق محکمہ انصاف سے رابطہ کیا گیا لیکن عہدیداروں نے عدالت کو مطلع کیا اور ایف بی آئی کا اعلامیہ واپس لے لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے