سابق شوہر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے‘ امبر ہیرڈ

سابق شوہر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے‘ امبر ہیرڈ


Ex-Husband- claims-to-be-deported-to-honor-Amber-Hered
 نیویارک: سابق شوہر کی جانب سے دائر کیا گیا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے۔ اداکارہ امبر ہیرڈ  کی  مقامی عدالت میں درخواست دائر ،بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جونی ڈیپ نے انہیں زبانی اور جسمانی تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے خلاف گزشتہ  دسمبر میں اس وقت دعویٰ دائر کیا تھا جب امبر ہیرڈ نے سابق شوہر کے خلاف معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا تھا۔

امبر ہیرڈ کی جانب سے لکھے گئے طویل مضمون میں کئی الزامات عائد کیے گئے تھے اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں ان کے سابق شوہر نے شادی سے قبل اور شادی کے دوران بدترین تشدد اور نامناسب سلوک کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد کئی لوگوں نے جونی ڈیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد جونی ڈیپ کو متعدد پروڈکشن کمپنیوں نے فلموں سے نکال دیا تھا۔
Ex-Husband- claims-to-be-deported-to-honor-Amber-Hered
امبر ہیرڈ نے ایک ایسے وقت میں جونی ڈیپ کے خلاف مضمون لکھا تھا جب ہولی وڈ میں ’می ٹو مہم‘ زوروں پر تھی۔اس مضمون سے قبل ہی اداکارہ نے 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام عائد کرکے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔جونی ڈیپ نے امبر ہیرڈ سے 2015 میں کی اور وہ بھی مشکل سے 2 سال تک قائم رہی اور دونوں میں 2017 میں طلاق ہوئی تھی۔
Ex-Husband-claims-to-be-deported-to-honor-Amber-Hered
واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا جونی ڈیپ شراب نوشی کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔امبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ کے تشدد سے انہیں لگتا تھا کہ وہ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ سابق شوہر نے انہیں کئی بار بالوں سے پکڑ کر ان کے چہرے کو بستر اور دیواروں سے لگایا تھا اور ان کے گلے کو بھی دبایا تھاتاہم جونی ڈیپ نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ امبر ہیرڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں رواں برس 13 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایسے ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے امبر ہیرڈ کے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔
Ex-Husband-claims-to-be-deported-to-honor-Amber-Hered
امبر ہیرڈ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ نے ان کی مؤکل کو نہ صرف شادی سے پہلے اور شادی کے دوران بلکہ شادی کے بعد بھی میڈیا کے ذریعے تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوے کے اس کیس کو لاس اینجلس کی عدالت منتقل ہونا چاہیے، جہاں پر جونی ڈیپ نے امبر ہیرڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ان کے مؤکل کا نام سابق اہلیہ پر تشدد کے کیس سے خارج کردیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے