سوارا آنٹی، ایسی خاتون جس کی زبان اور روح دونوں ہی میلی

سوارا آنٹی، ایسی خاتون جس کی زبان اور روح دونوں ہی میلی



Swara-Auntie-a-woman-whose-language-and-spirit-met-both
ممبئی : بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر ہمیشہ ہی اپنے کسی نہ کسی بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار بن جاتی ہیں۔اور اس بار بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب اداکارہ کے ایک پروگرام کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔
بولی وڈ اداکارہ حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز کا ایک واقعہ سب کے ساتھ شیئر کیا۔

اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ ایک سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچی جہاں 4 سالہ ایک بچے نے انہیں 'آنٹی' کہہ کر مخاطب کیا، جس کے بعد سوارا نے اس چائلڈ آرٹسٹ کے لیے 'کمینہ' جیسی گالی استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی تو کیریئر کا آغاز ہوا ہے اور یہ مجھے آنٹی بلا رہا ہے
Swara-Auntie-a-woman-whose-language-and-spirit-met-both
اداکارہ کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیئے
سارے مرد برے ہوتے ہیں اسلیے ہم جنس پرستی کی طرف مائل ہوئی
صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوارا کے لیے 'سوارا آنٹی' کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا، جو ٹرینڈنگ میں بھی رہا۔کسی نے کہا کہ 'سوارا بھاسکر اچھی انسان نہیں ہیں'سوارا ویسے تو آپ ہمیشہ بچوں کے حقوق پر بات کرتی نظر آتی ہیں، لیکن 4 سال کے ایک معصوم بچے کو گالی دے کر آپ نے بتادیا کہ آپ کی سوچ کتنی چھوٹی ہے، شرم آنی چاہیے

Swara-Auntie-a-woman-whose-language-and-spirit-met-both
ان کا کہنا تھا کہ 'سوارا آنٹی، ایک ایسی خاتون جس کی زبان اور روح دونوں ہی میلی ہیں
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک بھارتی این جی او نے سوارا بھاسکر کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سوارا بھاسکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

گزشتہ سال جب اداکارہ کی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' ریلیز ہوئی تھی تو اسے پاکستانی سینما گھروں میں نازیبا ڈائیلاگز اور مناظر کے باعث پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جس کے بعد اداکارہ نے بھارتی تجزیہ کار راجیو مسند کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کو ایک ناکام ریاست کہا تھا۔
Swara-Auntie-a-woman-whose-language-and-spirit-met-both
اس بیان کے بعد بھی سوارا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ لوگوں نے ان کے 2015 میں دیے گئے اس انٹرویو کی یاد بھی دلائی جب اداکارہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسے اپنا پسندیدہ ملک قرار دیا تھا۔
اس کے علاوہ سوارا بھاسکر کو 2018 میں بھی شدید تنقید کا نشانہ اس وقت بنایا گیا تھا جب انہوں نے فلم 'پدماوت' کی ریلیز کے بعد اس کے ہدایت کار کے نام کھلا خط تحریر کرکے فلم پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت' ویسے ہی کئی مشکلات کے بعد سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم سوارا بھاسکر نے فلم میں کچھ مناظر کو لے کر اس کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا، جس کے بعد بھی اداکارہ کو تنازع کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے