واشنگٹن:امریکہ کی ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
ایجنسی کی جانب سے مقامی عدالت میں گلوکارہ کے خلاف کاپی رائٹس کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جینیفر لوپیز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔
ایجنسی کے مطابق جینیفر لوپیز نے ’اسپلاش‘ کی ملکیت رہنے والی 2017 کی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ کو اپنے منگیتر ایلکس روڈ رگیوز کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈ رگویز سے رواں برس مارچ میں منگنی کرلی تھی اور جلد ہی دونوں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے تصویر کو نیوز ایجنسی کو کریڈٹ دیے بغیر یا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کرنے پر ان کے خلاف ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے جرمانے کا کیس دائر کردیا گیا۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے تصویر کو نیوز ایجنسی کو کریڈٹ دیے بغیر یا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کرنے پر ان کے خلاف ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے جرمانے کا کیس دائر کردیا گیا۔
دوسری جانب اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر تاحال جینیفر لوپیز کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیئے
بالی ووڈ میں مجھے بھی جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا:سویڈش اداکارہ
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف شخصیت پر اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ کیا گیا ہو
یہ بھی پڑھیئے
بالی ووڈ میں مجھے بھی جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا:سویڈش اداکارہ
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف شخصیت پر اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ کیا گیا ہو

0 تبصرے