بالی ووڈ میں مجھے بھی جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا: سویڈش اداکارہ ایلی اورم

بالی ووڈ میں مجھے بھی جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا: سویڈش اداکارہ ایلی اورم



In-Bollywood-I-also-encountered-sexual- abuse-the-Swedish-actress
ممبئی : سویڈش اداکارہ ایلی اورم نے بالی ووڈ کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں کام کے دوران مجھے بھی دیگر کئی اداکاراؤں کی طرح جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔
read this story also 
15 برس کی عمر میں میرا ریپ کیا گیا ، ڈیمی مور
تفصیلات کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایلی اورم نے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا  کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران انہیں بھی دیگر کئی اداکاراؤں کی طرح جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
In-Bollywood-I-also-encountered-sexual-abuse-the-Swedish-actress
اداکارہ ایلی اورم نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد ہاتھ ملاکر باہر جانے لگیں تو ڈائریکٹر نے انگلی سے ان کی ہتھیلی پر خارش کی۔ ’میں کچھ سمجھ نہیں پائی
In-Bollywood-I-also-encountered-sexual- abuse-the-Swedish-actress

میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندوستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد انہیں بہت حیرت ہوئی اور وہ ہر انسان کو یاد کرنے لگیں، جن کے ساتھ انہوں نے ہاتھ ملایا تھا۔
In-Bollywood-I-also-encountered-sexual-abuse-the-Swedish-actress
ایلی اورم کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انہیں غیر ملکی ہونے کے باعث امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں بہت زیادہ پریشانیاں اٹھانا پڑیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے قد کاٹھ، دانتوں اور لمبے بالوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا، انہیں اپنا وزن کم کرنے کیلئے بھی کہا گیا، ’مجھے اپنے بالوں سے بہت زیادہ پیار تھا لیکن مجھے کہا گیا کہ انہیں کٹوا دوں کیونکہ ان بالوں کے ساتھ میں آنٹی لگتی ہوں۔
In-Bollywood-I-also-encountered-sexual- abuse-the-Swedish-actress
خیال رہے کہ بالی ووڈ  میں نوجوان لڑکیوں اور اداکاراؤں کا جنسی استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کے واقعات متعدد اداکاراؤں کے ساتھ پیش آچکے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے