15 برس کی عمر میں میرا ریپ کیا گیا ، ڈیمی مور کے انکشافات

15 برس کی عمر میں میرا ریپ کیا گیا ، ڈیمی مور کے انکشافات


At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
نیویارک :ہولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے ایک روز قبل ہی دعویٰ کیا تھا کہ 15 برس کی عمر میں ان کا ریپ کیا گیا تھا اور ان کا ریپ کرنے والے شخص سے ان کی والدہ نے پیسے لیے تھے۔

ڈیمی مور نے یہ انکشاف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول پروگرام ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا تھا۔
At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
ڈیمی مور کا کہنا تھا کہ جس شخص نے 15 برس کی عمر میں ان کا ریپ کیا، وہ انہیں ٹھیک طرح سے جانتی تھیں اور یہ کہ ایسا کرنے کے لیے اس کو ان کی والدہ نے سہولت فراہم کی۔

اداکارہ نے واضح طور پر یہ تسلیم نہیں کیا کہ ان کی والدہ نے 500 ڈالر کے عوض اس شخص کو ان کا ریپ کرنے کی اجازت دی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایسا کرنے والے شخص سے والدہ نے پیسے لیے تھے۔اداکارہ نے یہ انکشافات اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آؤٹ‘ کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر کیے تھے۔
At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
ان کی سوانح عمری کو گزشتہ روز امریکا سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور ان کی کتاب سامنے آتے ہی ان سے متعلق متعدد خبریں سامنے آئی ہیں  اور ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
ان کی کتاب سامنے آنے کے بعد ہی شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ڈیمی مور نے اپنی کتاب میں جہاں دیگر حیران کن دعوے کیے ہیں، وہیں انہوں نے ماضی میں ساتھ کام کرنے والے اداکار 54 سالہ جان کرائر کے حوالے سے بھی حیران کن دعویٰ کیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اداکار جان کرائر سے پہلی بار مباشرت کی۔
At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی کتاب میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اور جان کرائر 1980 کی دہائی میں ریلیز ہونے والے رومانٹک کامیڈی ڈرامے ’نو اسمال افیئر‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے اور اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی انہوں نے مباشرت کی۔

 اداکارہ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈرامے میں وہ ایک نائٹ کلب ڈانسر کا کردار ادا کر رہی تھیں جب کہ جان کرائر ایک نوجوان فوٹوگرافر کا کردار ادا کر رہا تھا جو ان کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
 اداکارہ نے لکھا ہے کہ ایک دن وہ ڈرامے میں اپنے کرداروں اور ان کے تعلقات سے متعلق بات کر رہے تھے کہ انہوں نے حقیقت میں بھی ایک دوسرے سے رومانوی تعلقات استوار کرلیے۔ ڈیمی مور نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے جان کرائر کے ساتھ مباشرت کی۔تاہم جان کرائر نے اداکارہ کے  اس دعوے کو مسترد کردیاہے  جان کرائر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ہائی اسکول میں تعلیم کے دوران ہی مخالف جنس سے مباشرت کر چکے تھے۔

جان کرائر نے ڈیمی مور کے دعوے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان جو کچھ بھی ہوا، اس پر وہ پشیمان نہیں ہیں، تاہم اداکارہ کا یہ دعویٰ کہ وہ پہلی خاتون ہیں جن سے ان کے تعلقات قائم ہوئے وہ غلط ہے۔خیال رہے کہ ڈیمی مور کی کتاب میں اس کے علاوہ بھی کئی متنازع دعوے کیے گئے ہیں اور امریکی و برطانوی میڈیا میں اداکارہ کی ذاتی زندگی کا ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی کتاب میں اپنی شادیوں، والدین کے ساتھ گزاری گئی زندگی، افیئرز اور اسکینڈلز سمیت اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔
At-the-age-of-15-I-was-raped-by-Amazing-Discoveries-in-Demi-Moore-s-book
ڈیمی مور نے تین شادیاں کیں اور انہیں دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں تھیں، جن سے سے ان کی طلاق 2000 میں ہوگئی تھی۔اداکارہ نے آخری شادی 2005 میں خود سے 15 برس کم عمر اداکارہ ایشٹن کچر سے کی، تاہم ان کی یہ شادی بھی چند سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔ڈیمی مور کے دیگر اداکاروں، موسیقار و صنعت کاروں سے بھی تعلقات رہے

ڈیمی مور 1996 میں ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بنی تھیں، اس وقت ان کی سالانہ کمائی سوا کروڑ ڈالر تھی۔انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں بطور ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ ابتدائی طور پر انتہائی بولڈ انداز میں تصاویری ماڈلنگ کرتی تھیں۔

ڈیمی مور کو 1985 سے 1995 کی سب سے مقبول، بااثر اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے