لبنانی وزیراعظم نےافریقن ماڈل کو کروڑوں ڈالر کیوں دئیے ؟

لبنانی وزیراعظم نےافریقن ماڈل کو کروڑوں ڈالر کیوں دئیے ؟



Why-does-the-Lebanese-Prime-Minister-give-millions-of-dollars-to-the-African-model?
نیویارک :امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ میں شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  لبنانی وزیر اعظم سعد حریری  نے محض ملاقاتو ں کے بدلے جنوبی افریقہ کی  ماڈل کو  ڈھائی ارب روپے دیے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ لبنانی وزیر اعظم  نے محض ملاقاتوں کے لیے اتنی خطیر رقم ماڈل کو فراہم کی یا انہوں نے ماڈل سے کچھ فوائد بھی حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق سعد حریری نے جنوبی افریقہ کی 30 سالہ بولڈ ماڈل کینڈس ون دیر مروی کو 2013 سے 2015 کے درمیان وقفے وقفے سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی۔
Why-does-the-Lebanese-Prime-Minister-give-millions-of-dollars-to-the-African-model?
 سعد حریری نے جنوبی افریقن ماڈل کو  خطیر رقم  اس وقت فراہم کی جب وہ وزیر اعظم نہیں بنے تھے، تاہم وہ اپنی سیاسی جماعت کے اہم عہدے پر براجمان تھے اور  اس وقت وہ شادی شدہ اور 2 بچوں کے والد تھے۔

امریکی اخبار کی جانب سے لبنان کے49 سالہ وزیر اعظم کی جانب سے خود سے19 برس کم عمر  ماڈل کو خطیر رقم دیے جانے کے انکشاف  پر لبنان میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ سعد حریری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہیں ان کے حامی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں، 

سعد حریری دسمبر 2016 میں لبنان کے وزیر اعظم بنے ہیں اور ان کی جانب سے بولڈ ماڈل کو پیسے دیے جانے کا واقعہ ان کے وزارت عظمیٰ پر براجمان ہونے سے کم سے کم ڈیڑھ سال قبل پیش آ چکا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعد حریری کی جانب سے جنوبی افریقی ماڈل کو فراہم کی گئی رقم کے دستاویزات جنوبی افریقہ کی عدالت سے حاصل کیے گئے جن کے مطابق ماڈل نے بعد ازاں حکومت کو اس رقم کی ٹیکس بھی ادا کی۔
Why-does-the-Lebanese-Prime-Minister-give-millions-of-dollars-to-the-African-model?
  لبنانی وزیر اعظم سعد حریری   فرانسیسی صدر ،اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ 
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعد حریری نے ایک ایسے وقت میں ماڈل کو خطیر رقم ادا کی جب ان کی سعودی عرب میں کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی ’سعودی اوگر‘ ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر تھی۔سعد حریری کا شمار مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے جن کی دولت ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک ہے اور انہیں بیشتر دولت اپنے والد رفیق حریری کی جانب سے چھوڑے گئے اثاثوں سے حاصل ہوئی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تاحال سعد حریری نے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کی اہلیہ نے کوئی رد عمل ظاہر کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے