براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد میری شخصیت مکمل بدل گئی: انجلینا جولی

براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد میری شخصیت مکمل بدل گئی: انجلینا جولی


Broad-was-badtut-divorce-from-Pitt- Angelina-Jolie
 نیو یارک: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد میری شخصیت مکمل طور پر بدل گئی ۔ طلاق کے بعد ٹوٹ گئی تھی۔
ماضی میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ کی جوڑی بہت مشہور رہ چکی ہے، دونوں کے درمیان افیئر کا آغاز 2005ء میں ہوا، فلم  مسٹر اینڈ مسز  کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ دونوں میں قربتوں بڑھنے لگی۔
انجلینا جولی نے 2012 ء میں منگنی کی، 2014 میں دونوں کی شادی ہوئی، انکے 6 بچے بھی ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی جبکہ اس سے اگلے سال میں طلاق کے ساتھ دونوں کا 12 سالہ تعلق ختم ہو گیا۔
Broad-was-badtut-divorce-from-Pitt- Angelina-Jolie
تعلق کو خاتمے کی وجہ انجلینا جولی کے بقول اداکار براڈ پٹ کا منشیات کا زیادہ استعمال اور بچوں پر بڑھتا تشدد تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ میں مجھے بھی جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا:سویڈش اداکارہ
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے اداکارہ انجلینا جولی نے گفتگو کی ہے جو اس وقت اپنی نئی فلم  میلیفسنٹ 2  کی تشہیر میں مصروف ہیں، 
انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں واپس خود کو حاصل کر رہی ہوں کیوں کہ میں کھو چکی تھی اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔
Broad-was-badtut-divorce-from-Pitt- Angelina-Jolie
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میرا رشتہ براڈ سے ختم ہوچکا تھا جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی، لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔
یہ بھی پڑھیے 
بھارتی فلموں میں کام تو دور انکو دیکھنا تک پسند نہیں کرتی، رابی پیرزادہ
البتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے بکھر جانے کی وجہ صرف براڈ پٹ سے طلاق نہیں تھی بلکہ وہ اپنی صحت سے متعلق بھی کافی مسائل سے دوچار تھیں۔
Broad-was-badtut-divorce-from-Pitt- Angelina-Jolie
خبر رساں ادارے کے مطابق براڈ پٹ نے بھی نیو یارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اینجلینا سے طلاق کے بعد وہ منشیات کی عادت کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے رہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے