وزیراعظم لوگوں کو بھیک مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں:رابی پیرزادہ

وزیراعظم لوگوں کو بھیک مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں:رابی پیرزادہ


Prime-Minister-teaches-people-not-to-eat-by-begging-Rabbi-Pirzada
لاہور:گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے  وزیر اعظم کو  ملک سے غربت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ انہیں علم ہونا چاہیے کہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں وہ کما کر کھانا چاہتے ہیں ان کے لئے روزگا ر کا بندوبست کیا جائے 
اداکارہ نے ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد میں ’سیلانی ماڈل لنگر خانے‘ کھولنے کے بعد مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دوسرے طریقے سے بھی حل کیا جا سکتا تھا۔
Prime-Minister-teaches-people-not-to-eat-by-begging-Rabbi-Pirzada
انہوں نے  لکھا کہ ’ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا، لیکن اگر لنگر پہ مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کرواتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ یشمہ گِل لادینیت سے مذہب کی طرف مائل کیسے ہوئی
 اداکارہ کی جانب سے عمران خان کو ملک سے غربت ختم کرنے کا مشورہ دینے پر کئی افراد نے ان کی ٹوئٹ کی تعریف کی اور ان سے متفق دکھائی دیے۔تاہم ساتھ ہی کچھ افراد نے یہ نشاندہی بھی کرائی کہ لاکھوں ایسے افراد ہیں جو عمر رسیدہ اور بیماریوں کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر سکتے، اس لیے ایسے لنگر خانے بھی لازمی ہیں۔
Prime-Minister-teaches-people-not-to-eat-by-begging-Rabbi-Pirzada
اپنی ٹوئٹ پر بہت سارے لوگوں کی تعریف کرنے اور کئی افراد کی جانب سے سوالات کیے جانے کے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے صرف وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے اور وہ یہ جانتی ہیں کہ بہت سارے پڑھے لکھے مرد حضرات بے روزگار ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کےپاس تمام افراد کے سوالوں کے جوابات دینے کا وقت نہیں۔
Prime-Minister-teaches-people-not-to-eat-by-begging-Rabbi-Pirzada
ساتھ ہی گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلےہی اپنی نصف کمائی غریب بچوں کی تعلیم اور غریب افراد کو کھانا کھلائے جانے پر خرچ کر رکھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے