لادینیت سے مذہب کی طرف مائل ہونے والی اداکارہ یشمہ گِل

لادینیت سے مذہب کی طرف مائل ہونے والی اداکارہ یشمہ گِل


How-ysmh-actress-Gul-towards-secularism-to-religion
لاہور :پاکستانی اداکارہ یشمہ گِل  نے کہا ہے  کہ زندگی میں  اچانک جو کچھ اچھی چیزیں ہوئیں وہ صرف اللّٰہ تعالیٰ سے تعلق کی وجہ سے ہوئیں۔ ثمینہ پیرزادہ کے ڈیجیٹل شو میں اپنی زندگی کی کہانی سنائی اور بتایا کہ کس طرح  وہ لادینیت سے مذہب کی طرف مائل ہوئیں۔
How-ysmh-actress-Gul-towards-secularism-to-religion
اداکارہ نے بتایا کہ پہلے ان کا ایمان بے حد کمزور تھا اور وہ مذہب کے حوالے سے سب سے بحث کرتی تھی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اللّٰہ کی موجودگی پر یقین کرنا شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اب میں دین اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک ہوں۔

یشمہ گِل نے  بتایا کہ کم عمری میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور ہر چیز کو اپنے نظریے سے دیکھتی تھی، سوچتی تھی کہ اگر اللّٰہ واقعی ہے تو  میری تمام تر پریشانیاں کیوں حل نہیں ہوتیں؟ 
How-ysmh-actress-Gul-towards-secularism-to-religion
انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تو وہاں میری ایک ایسی لڑکی سے ملاقات ہوئی جس کا نام وردا تھا اور وہ حجاب کرتی تھی،

اسے دیکھنے کے بعد ہی میرے ذہن میں فوراً یہ خیال آیا کہ میں کبھی بھی اس کی دوست نہیں بن سکتی کیوں ہماری سوچ  بہت مختلف ہے مگر جب میں نے اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا تو وہ ایک اچھی انسان ثابت ہوئی اور پھر ہماری دوستی ہو گئی۔
How-ysmh-actress-Gul-towards-secularism-to-religion
 اداکارہ  نے بتایا کہ میری دوست وردا نے مجھ سے کہا کہ رمضان آنے والے ہیں تو تم نے پورے مہینے روزے رکھنے ہیں اور 5 وقت کی نماز ادا کرنی ہے ایسا کرنے کے بعد تمہیں اپنے اندر خود ہی فرق محسوس ہوگا۔

وردا کو غلط ثابت کرنے کے لیے میں نے اس کی باتوں پر عمل کرنا شروع کیا تو ابتداء میں مجھے اپنے اندر کوئی فرق محسوس نہیں ہوا لیکن جیسے جیسے رمضان کا مہینہ آگے بڑھتا گیا میری زندگی میں کافی مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئیں، میرے اپنے گھر والوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہو گئے اور مجھے آسٹریلیا میں نوکری بھی مل گئی۔

جیسے ہی رمضان کا مہینہ ختم ہوا تو میں نے نماز چھوڑ دی جس کی وجہ سے مجھے واپس ڈپریشن شروع ہو  گیا جس کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ تمام تر اچھی چیزیں جو اچانک میری زندگی میں ہوئیں، یہ صرف اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہوئیں، اور اس طرح میری زندگی لادینیت سے اسلام کی جانب بڑھی۔
How-ysmh-actress-Gul-towards-secularism-to-religion
یشمہ گِل حال ہی میں ڈرامہ ’الف‘ میں بھی معاون اداکارہ کی حیثیت سے دکھائی دے رہی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے