نئی دہلی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑ دی۔فلم’’رنگیلا‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ==
تاہم جب سے انہوں نے کانگریس جوائن کی ہے اس وقت سے وہ اور ان کے شوہر محسن اختر میر سیاسی مخالفین کے نشانے پر ہیں اور بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ارمیلا اور ان کے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہاجارہا ہےکہ محسن اختر میر پاکستانی ہیں ارمیلاماٹونڈ کر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر آگ بگولہ ہو گئییں اور کہا ہے کہ میں اس پر کیاکہہ سکتی ہوں=
یہ بھی پڑھیں ==
ارمیلا نے اپنے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔ارمیلا نے بالی ووڈ کے عامر خان کے حوالے سے بھی کہا کہ اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ کیوں عامر خان کو بولاجاتاہے کہ اگر تمہیں اپنے بچے کی فکر ہے تو جاؤ کہیں اور جاکر رہناشروع کردو۔


0 تبصرے