کابل( سٹاف رپورٹر) افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کیلئے 22 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ، کمیٹی 14 اور 15 اپریل کو قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں حصہ لے گی،عبدالسلام رحیمی کی سربراہی میں 22 رکنی ٹیم قطر میں طالبان سے امن مذاکرات میں حصہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں ====
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے امن مذاکرات کے لیے عبدالسلام رحیمی کی سربراہی میں 22 اراکین پر مشتمل مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مذاکراتی ٹیم 14 اور 15 اپریل کو قطر میں طالبان نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔افغان حکومت کے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں امن مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا انتخاب کیا گیا جب کہ 37 اراکین پر مشتمل قومی مفاہمتی کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے=
یہ بھی پڑھیں ====
جو اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والے مذاکرات کی نگرانی کرے گی یہ پہلا موقع ہوگا جب امن مذاکرات میں افغان حکومت اپنا موقف پیش کرے گی


0 تبصرے