کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اب غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکی صدر نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکا میں جرائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اب 146سب سے پہلے امریکا145 کے نعرے کو اپنانا ہوگا۔


0 تبصرے