کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ارطغرل غازی جیسے کسی ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کریں گی۔
متعدد شوبز شخصیات نے بھی ڈرامے کی تعریفیں کی تھیں مگر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تو اسی ڈرامے کے مرکزی کردار حلیمہ سلطان کو ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حریم شاہ نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو کے دوران 'ارطغرل غازی' ڈرامے کی تعریف کی اور کہا کہ ڈرامے کو دیکھتے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمان کتنی بہادر قوم ہے۔
انہوں نے ڈرامے کے ہیرو ارطغرل غازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ڈراما دیکھتی ہیں تو خود کو اسی دور میں محسوس کرتی ہیں جس دور کی یہ عکاسی کررہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل جیسا ڈراما بنے اور انہیں اس میں کام کی پیش کش ہو تو وہ ضرور ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کریں گی۔
ساتھ ہی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں اپنی پسند کا ہیرو منتخب کرنے دیا جائے تو وہ ارطغرل کے کردار کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا انتخاب کریں گی کیوں کہ ان کی نظر میں وزیر اعظم ایک بہادر انسان ہیں اور ارطغرل کا کردار بھی بہادر ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے ارطغرل ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان میں بھی ایسے ڈرامے بننے چاہیے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی باتوں کو انتہائی سیریس نہ لیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کے مداح ان سے ناراض نہ ہوں، کیوں کہ یہ صرف باتیں ہیں، ان میں حقیقت کچھ بھی نہیں۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں ان جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتی ہوں جہاں بہت سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں۔ ابھی تک مجھے سرکاری دفاتر اور اقتدار کی جگہوں پر جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ اللہ نے مجھے یہ خوش قسمتی بخشی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار گرل کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام مقامات پر عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ہمارے سسٹم میں بسکچھ لوگوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے لے کر میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین تک میں نے سب کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ملاقات بھی کی ہے، اب اس میں میرے لئے کوئی سنسنی نہیں ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں جس بھی سیاستدان سے ملی ہوں ابھی تک صرف وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سب سے زیادہ مہذب شخصیات ہیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک اسٹار گرل کا کہنا تھا کہ میں ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں جانتی ہوں کہ اس طرح کے مسائل سے کیسے نپٹنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ گیدڑ سے شیر کی طرح جینا زیادہ بہتر ہے۔


0 تبصرے