ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی: حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی: حریم شاہ



Had-it-not-been-for-Tik-Tak-Star-she-would-have-been-a-teacher-Hareem-Shah
 دبئی:  پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کہتی ہیں کہ اگر وہ ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتیں۔ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازع نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا۔
 اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے انہیں اتنی شہرت ملے گی، ٹک ٹاک اسٹار بننے کے بعد ان کے والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی، اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔

شادی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ شادی بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اس کو کیوں چھپائیں، نکاح سنت اور مسنون چیز ہے، جب بھی شادی کریں گی اس کو نہیں چھپائیں گی، جو میرا شوہر ہوگا وہ سب کے سامنے ہوگا، میں اعلانیہ نکاح کروں گی۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی، ان کو سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے۔ انہیں بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی اور عمران خان بہت پسند ہیں-

 اچھے لوگ کسی بھی پارٹی کے ہوں ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔ (ن) لیگ میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو اچھا کام کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے