لاس اینجلس :امریکی اداکار و میزبان 46 سالہ بریان آسٹن گرین نے 34 سالہ اداکارہ میگن فاکس سے علیحدگی کی تصدیق کردی میگن فاکس اور بریان آسٹن گرین کے درمیان گزشتہ 5 سال سے علیحدگیوں اور اختلافات کی خبریں چل رہی تھیں، تاہم اس عرصے کے دوران جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی جاتا رہا مگر اس کے باوجود دونوں کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں چلتی رہیں اور متعدد شوبز ویب سائٹس نے متعدد بار اپنے ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے درمیان اب ماضی جیسے تعلقات نہیں رہے اور وہ شادی ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے کشیدہ تعلقات پر بات نہیں کی تھی۔
لیکن اب بریان آسٹن گرین نے بیوی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کرکے واضح کردیا کہ وہ اب ساتھ نہیں رہتے۔پیپلز میگزین کے مطابق بریان آسٹن گرین نے اپنے پوڈ کاسٹ شو میں میگن فاکس سے علیحدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ 2019 کے اختتام پر علیحدہ ہوگئے تھے
بریان آسٹن گرین نے بتایا کہ ان کے تعلقات میں پہلے ہی دراڑیں پڑ چکی تھیں اور انہیں اپنا رشتہ ایک بوجھ لگنے لگا تھا اور یہ سب اس وقت ہوا جب 2019 کے آغاز میں میگن فاکس شوٹنگ کے سلسلے میں چند ہفتوں کے لیے امریکا سے باہر گئیں اور وہاں ان کے تعلقات گلوکار مشین گن کیلی کے ساتھ استوار ہوئے۔
دونوں کے درمیان 2004 میں فلم ہوپ اینڈ فیتھ کی شوٹنگ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہوگئے تھے، اس وقت میگن فاکس کی عمر 18 سال تھی جب کہ بریان آسٹن 30 برس کے تھے۔
دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد 2006 میں انہوں نے منگنی کرلی تھی مگر تین سال بعد 2009 میں دونوں نے منگنی ختم کردی تھی مگر پھر ایک سال بعد انہوں نے دوبارہ منگنی کی اور اسی سال انہوں نے شادی کرلی
یہ بھی پڑھیں
امبر ہرڈ کی سابق ملازمہ نے بھی جونی ڈیپ کے حق میں بیان دے دیا
یہ بھی پڑھیں
امبر ہرڈ کی سابق ملازمہ نے بھی جونی ڈیپ کے حق میں بیان دے دیا
شادی کے تین سال بعد جوڑے کے ہاں پہلا بچہ ہوا جب کہ اگلے ہی سال جوڑے کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔
شادی کے 4 سال بعد 2014 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی اور اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں تاہم اس کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ زندگی گزارتے دیکھا گیا اور ایسی خبروں کے دوران ہی 2017 میں جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔
تین بچے ہوجانے کے باوجود جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں اور 2018 کے وسط کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں تاہم اس کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جانے لگا اور اب بریان آسٹن گرین نے تصدیق کردی کہ انہوں نے بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی ہیں کہ 34 سالہ میگن فاکس نے امریکی گلوکار 30 سالہ مشین گن کیلی سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں جلد ہی اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی ہیں کہ 34 سالہ میگن فاکس نے امریکی گلوکار 30 سالہ مشین گن کیلی سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں جلد ہی اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا اعلان کریں گے۔





0 تبصرے