آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے میں مطمئن نہیں

آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے میں مطمئن نہیں

slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
لندن:پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ  آمنہ الیاس   ہمیشہ ہی خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کرتی نظر آتی ہیں اس کے علاوہ وہ متعدد پلیٹ فارمز پر رنگ گورا کرنے والے پروڈکس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتی آرہی ہیں۔slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
آمنہ الیاس کو 2015 میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے سال کی بہترین ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔اس دوران انہوں نے یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 'وہ تمام 
لوگ جو کہتے تھے آئے ہائے کتنی کالی ہے اور مجھے بدصورت سمجھتے تھے، یہ ایوارڈ ان کے لیے میرا جواب ہے
یہ بھی پڑھنا مت بھولیں
سوارا آنٹی، ایسی خاتون جس کی زبان اور روح دونوں ہی میلی
ماڈل کی اس تقریر کو شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی خوب پسند کیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیا۔
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
 
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly

slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
بی بی سی اردو کو دیے ایک انٹرویو میں بھی آمنہ الیاس نے بتایا کہ ان کی رنگت پر صرف شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے ہی نہیں بلکہ خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی تنقید کی۔
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly

slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
آمنہ کا کہنا تھا کہ 'جب میں بڑی ہورہی تھی تو میری کزنز، خالائیں، چاچیاں اور مامیاں کوئی نہ کوئی کمنٹ کرتی تھی کہ سکول جاتی ہے اس لیے سانولی ہورہی ہے، مشورے دیتی تھی کہ بیسن میں نیمو ڈال کر چہرے پر لگاؤ تو رنگ بہتر ہوگا'
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
انہوں نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ معاملہ کتنا نازک ہے اور اس قسم کی باتوں کا لوگوں پر کتنا منفی اثر پڑ سکتا ہے
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
آمنہ الیاس نے مزید بتایا کہ 'ایک وقت تھا جب میں بھی رنگ گورا کرنے والی کریمز استعمال کرتی تھی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ بات صحیح نہیں، صحیح یہ ہے کہ میری جلد صحت مند ہونی چاہیے
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
ماڈل کے مطابق 'جب میں کسی لان کے کپڑوں کے لیے شوٹ کرتی تھی تو میک اپ آرٹسٹ میرا میک اپ ایسا کرتا تھا کہ میں گوری نظر آؤں، پھر میری تصاویر فوٹو شاپ کی جاتی تھی، جب میں اپنی تصاویر دیکھتی تھی تو مجھے لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ میری تصاویر ہیں'
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ 'میں نے خود بھی رنگ گورا کرنے والی کریم کے ایک اشتہار میں کام کیا، لیکن جب میں نے اسکرین پر خود کو دیکھا تو کہا کہ یہ تو میں ہوں ہی نہیں اور تب ہی فیصلہ کیا کہ میں آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے میں خود مطمئن نہیں slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ٹیلی ویژن کی ٹاپ 5 اداکاراؤں نے خود کو اس دوڑ میں شامل کرنے کے لیے شدید گورا کرلیا ہے'ان کا کہنا تھا کہ 'معاشرے نے خوبصورتی کا ایک پیمانہ بنالیا ہے، خوبصورت لڑکی وہی ہوگی جس کے لمبے بال ہوں گے، گورا رنگ ہوگا، دودھ جیسی ہو جسے ہاتھ لگائیں تو میلی ہوجائے
slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly

آمنہ کے مطابق 'میں چاہتی ہوں کہ جو میری رنگت جیسی لڑکیاں ہیں، جو پتلی ہیں یا سانولی ہیں، وہ کبھی اپنے آپ کو بدصورت نہ سمجھےآمنہ الیاس کی آخری ریلیز فلم 'باجی' میں ان کے کام کو مداحوں اور تجزیہ کاروں نے بےحد سراہا۔

slim-or-tan-girls-should-never-think-of-themselves-as-ugly
فلم 'باجی' میں انہوں نے ایک میک اپ آرٹسٹ کا کردار نبھایا جو بعدازاں سپرسٹار شمیرا (میرا) کی مینجر بن جاتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے