بلی جیسے آئٹم سانگز ہمارا کلچر نہیں :اداکارہ سارا خان

بلی جیسے آئٹم سانگز ہمارا کلچر نہیں :اداکارہ سارا خان


Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
لاہور :معروف اداکارہ سارا خان نے  کہا ہےکہ وہ ارینج میرج کریں گی ,میرے ساتھ کام کرنا دنیا کا آسان ترین کام ہے، سیٹ پر ہنسی مذاق کرتی رہتی ہوں لیکن رات دس بجے کے بعد میں کسی کا فون تک نہیں اٹھاتی کیونکہ وہ میرے گھر کا ٹائم ہے
ایک انٹرویو  میں اداکارہ سارا خان نے آغا علی کے ساتھ رشتے کے حوالے سے  کہا کہ ’لیکن یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے۔
Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
اس انسان نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، میں اس کے لیول پر نہیں جانا چاہتی تھی، اس لیے راستے جدا کر لیے
Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
سارا خان نے بتایا کہ’آغا علی کے ساتھ جب میں شادی کا فیصلہ کررہی تھی تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا اور جب میں نے اس کی حرکتوں کی وجہ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا۔ان کی سپورٹ کی وجہ سے مجھے آج تک محسوس نہیں ہوا کہ مجھے محبت میں مات ہوئی تھی۔’میں سمجھتی ہوں کہ والدین کو بیٹیوں کی تربیت اس انداز میں کرنی چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ وہ بیک لیس پہن سکتی ہیں، نہ سلیولیس اور نہ ہی آئٹم نمبر کر سکتی ہیں۔’بلی جیسے آئیٹم سانگز بنا کر ہم بالی وڈ کو کاپی تو کر رہے ہیں لیکن ہم شاید بھول رہے ہیں کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ‘

سارا خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ ان کو بہت آفرز آتی ہیں لیکن وہ کوئی ایسا فلم نہیں کرنا چاہتیں جس میں انہیں ’سکن شو‘ کرنی پڑے ’اگر میری مرضی کے مطابق مجھے آفر آئی تو ضرور کروں گی’ہم اداکارائیں ہیں، ہمیں لوگ فالو کرتے ہیں، ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا کچھ کریں جو دوسروں کے لیے باعث تقلید ہو۔
Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
سارا خان نے کہا کہ پرڈیوسرز اور اداکاروں کو ایسے پراجیکٹس کو رد کر نا چاہیے جو ہماری اخلاقیات کی حدوں کو پار کرتے ہوں۔’کیا ہم ’سنو چند ا‘ جیسے ڈرامے نہیں بنا سکتے؟ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر اور فیس بک بالکل استعمال نہیں کرتیں، ’صرف انسٹا گرام استعمال کرتی ہوں۔

سارا خان نے اپنی شادی کے بعد کے پلان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین پروڈیوسر بننا چاہتی ہیں، اور ایسا پروڈکشن ہاؤس کھولنا چاہتی ہیں جو ایسے ڈرامے تیار کرے کہ عورت کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آئے۔

سارا خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں ’گروپ بندی‘ کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود عزت سے کام کررہی ہوں۔
Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
اداکارہ نے ماہرہ خان کی حالیہ فلم ’سپر سٹار‘ کو ’اچھی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  وہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرتی ہیں۔

سارا خان نے اپنی زندگی کے مشکل لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی کا خوشی اور غمی کا لمحہ میری والدہ کا انتقال، تھا میں دنیا کی وہ واحد اولاد تھی جو دعا کر رہی تھی کہ اللہ میری والدہ کو اپنے پاس بلا لے تاکہ انہیں تکلیفوں سے آزادی مل جائے۔‘’میری والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور شدید تکلیف میں تھیں۔ جب ان کا انتقال ہوا تو مجھے لگا کہ میری ماں آج سکون کی آغوش میں چلی گئی ہیں۔
Working-with-me-is-the-easiest-job-in-the-world-Sarah-Khan
سارا خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ڈرامے کے سکرپٹ میں صرف اپنا کردار دیکھنے کے بجائے پوری کہانی پڑھتی ہیں۔’سارے کردار دیکھتی ہوں تاکہ اندازہ ہو کہ میں کس قسم کا پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے