رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

Rabbi-Pirzada-announces-to-leave-the-showbiz
لاہور : معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے لوگوں کے تلخ رویوں اور اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے
رابی پیرزادہ نے 2004 سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ابتدائی طور پر بطور گلوکاری اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
Rabbi-Pirzada-announces-to-leave-the-showbiz
متعدد مقبول گیت گانے کے بعد رابی پیرزادہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے بعد اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اس فیلڈ میں بھی انہوں نے مداحوں کے دل جیتے۔

رابی پیرزادہ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔
Rabbi-Pirzada-announces-to-leave-the-showbiz
گزشتہ چند ماہ سے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد متحرک دکھائی دیں اور وہ آئے دن وادی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ’سانپِ اژدھوں اور مگر مچھوں‘ کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان پر پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔
Rabbi-Pirzada-announces-to-leave-the-showbiz
چند روز قبل رابی پیرزادہ کی چند ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد وہ انتہائی دباؤ اور پریشان دکھائی دیں۔

ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست دے دی۔ 'لیک ہونے والی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر ان کے فون میں موجود تھیں، اور مذکورہ فون انہوں نے کچھ عرصہ قبل فروخت کیا تھا'۔
Rabbi-Pirzada-announces-to-leave-the-showbiz
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں انہوں نے اپنا اسمارٹ فون فروخت کیا تھا ان کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست دے دی۔ممکنہ طور پر گلوکارہ کے فروخت شدہ فون میں موجود ڈیلیٹ کیا گیا مواد ریکور کرنے کے بعد لیک کردیا گیا تھا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے