جنوبی کوریا کی بولڈ اداکاہ کی پراسرار ہلاکت

جنوبی کوریا کی بولڈ اداکاہ کی پراسرار ہلاکت


Bold-actress-mysterious-death-of-South-Korea
سئول: انوکھے فیشن اپنانے اور عریانیت کو خواتین کی خود مختاری سے تشبیہ دینے والی جنوبی کوریا کی 25 سالہ گلوکارہ و اداکارہ سولی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

گلوکارہ و اداکارہ سولی کا اصل نام چوئی جن ری تھا اور انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اس گروپ نے 2010 سے قبل میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور 2014 تک وہ شہرت کی بلندیوں کو پہنچا،
Bold-actress-mysterious-death-of-South-Korea
 سولی نے اس گروپ کو شہرت پر پہنچتے ہی چھوڑ دیا اور انہوں نے بطور سولو گلوکارہ و اداکارہ کے طور پر اپنا مقام بنانے کی کوشش کی۔ انہیں میوزیکل بینڈ سے علیحدگی کے بعد شہرت ملی اور انہوں نے اپنا ایک مقام بنایا۔
سولی نے اپنا مقام بنانے کے بعد پاپ گلوکار جونگ یون سے بھی تعلقات استوار کیے اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی رہی، تاہم دونوں کی دوستی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی۔
Bold-actress-mysterious-death-of-South-Korea
سولی کے بوائے فرینڈ جونگ یون نے ڈپریشن کی وجہ سے دسمبر 2017 میں خودکشی کرلی تھی۔جونگ یون کی خودکشی کے بعد سولی پر بھی مداحوں نے تنقید کی جس کے بعد خیال کیا جانے لگا کہ وہ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔سولی کو اپنے متنازع بیانات، نیم عریاں لباس پہننے اور منفرد فیشن اپنانے کی وجہ سے بھی میڈیا میں شہرت حاصل تھی۔
سولی کا خیال تھا کہ خواتین کی چھاتی اور جسم کے دیگر نسوانی عضووں کو جنسی اعضا کہنا درست نہیں۔
سولی نے متعدد بار کہا تھا کہ خواتین کی عریانیت انہیں خودمختاری کا احساس دلاتی ہے اور خواتین کی جانب سے ’بریسٹ‘ کو نہ ڈھانپنا دراصل ایک آزادی ہے۔گزشتہ ماہ  انہیں ایک انٹرویو کے دوران انتہائی نامناسب انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں آن لائن سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Bold-actress-mysterious-death-of-South-Korea
خیال کیا جا رہا ہے کہ خود پر شدید تنقید کی وجہ سے سولی ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہوں گی اور انہوں نے خودکشی کرلی ہوگی، تاہم پولیس نے ان کی موت کو خودکشی قرار نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق سولی کو مردہ حالت میں مینیجر نے دیکھنے کے بعد پولیس کو آگاہ کیا، مینیجر کے مطابق اداکارہ گزشتہ رات سے ان سے رابطے میں نہیں تھیں، وہ سولی کے گھر پہنچے تو انہیں مردہ حالت میں پایا۔

پولیس نے فوری طور پر گلوکارہ کی موت کو خودکشی کا واقعہ قرار نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری کیں کہ گلوکارہ کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے یا نہیں۔Bold-actress-mysterious-death-of-South-Korea
پولیس کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کی جا رہی ہے، تحقیق سے قبل سولی کی موت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ کی پراسرار ہلاکت پر کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر ان کی ہلاکت عالمی سطح پر بڑا ٹرینڈ بھی بن گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے