دپیکا کیا کھاتی ہیں کیا ورزش کرتی ہیں , فٹنس کا راز سامنے آگیا

دپیکا کیا کھاتی ہیں کیا ورزش کرتی ہیں , فٹنس کا راز سامنے آگیا

The-reason-behind-the-dapika-Picdkon-fit-was
ممبئی :بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ دپیکا اپنی ڈائیٹ میں کیا کھاتی ہیں اور کس قسم کی ورزش کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر وقت اتنی فٹ نظر آتی ہیں اب بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ کی فٹنس کا راز سامنے آگیا

 واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خود بھی کئی مرتبہ جم میں اپنی ورزش کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکی ہیں

ماضی میں دیے اپنے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ کھانے پینے کی بےحد شوقین ہیں اور دیگر اداکاراؤں کی طرح فٹ رہنے کی لیے انہوں نے کچھ بھی کھانا پینا نہیں چھوڑا، البتہ اس کی مقدار کم کردی 

دپیکا نے بتایا تھا کہ وہ فٹ رہنے کی کوشش کرتی ہیں، جس کے لیے وہ اپنی نیند پوری کرتی ہیں، وقت پر جم جاکر ورزش کرتی ہیں اور ایسا کھانا کھاتی ہیں جو ان کی صحت کو متاثر نہ کرے
The-reason-behind-the-dapika-Picdkon-fit-was
انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ جم جاکر ورزش شروع کریں تاکہ فٹ رہیں اور صحت بخش زندگی گزاریں

 کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی فلم 'چھپاک' میں مصروف ہیں، جس کی شوٹنگ اداکارہ نے حال ہی میں مکمل کی اس فلم میں دپیکا تیزاب گردی کا شکار نوجوان لڑکی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی فلم کی ہدایات میگھنا گلزار دے رہی ہیں، جبکہ اس کی پروڈکشن خود دپیکا پڈوکون کررہی ہیں

دپیکا جلد فلم '83' کی شوٹنگ کا بھی آغاز کریں گی، جس میں وہ اپنے شوہر  رنویر سنگھ کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار دوبارہ اسکرینز پر کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم '83' اگلے سال 10 اپریل کو جبکہ 'چھپاک' اگلے سال 10 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. تندرستی ہزار نعمت ہے

    صحت مند رہیں۔

    صحت مند خوراک کھا ئیں۔

    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔


    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    جواب دیںحذف کریں
  2. تندرستی ہزار نعمت ہے

    صحت مند رہیں۔

    صحت مند خوراک کھا ئیں۔

    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔


    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    جواب دیںحذف کریں