سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر 3 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر 3 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم



Order-to-decide-on-deportation-request-of-Cynthia-Richie-within-3-weeks
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر  وزارت داخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وزارت داخلہ نے فریقین کونوٹس بھیج کر دوبارہ آرڈر جاری کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ عدالت کی ہدایات کےمطابق فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرےگی، عدالت مہلت دے، آئندہ سماعت تک کارروائی مکمل کر لیں گے۔جس پر عدالت نے وزارت داخلہ کو درخواست پر 3 ہفتے میں فیصلہ جاری کرنے کاحکم دے دیا۔

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، اس تاثر کو زائل کرنا ہوگا کہ کوئی آرگنائزیشن سیاسی بیانات جاری کرانے کے پیچھے ہے۔
Order-to-decide-on-deportation-request-of-Cynthia-Richie-within-3-weeks
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنتھیاکے وکیل سے کہا کہ آپ کی طرف سے ایسے بیانات دیے گئے جن کی تحقیقات ضروری ہیں،حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے سیاسی غیرجانبداری کا تاثر برقرار رہناچاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے