متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا 90 فیصد مریض صحت یاب

متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا 90 فیصد مریض صحت یاب



90-percent-of-corona-patients-in-UAE-recover
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے جس کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 239 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 60,999 ہوگئی ہے جب کہ مزید  360 متاثرہ صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی کُل تعداد 54,615 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور مہلک وائرس میں مبتلا تقریباً 90 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مساجد میں 30 فیصد کے بجائے 50 فیصد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔
90-percent-of-corona-patients-in-UAE-recover
ادھر کویت میں مارچ سے بند بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جزوی بحال ہوگیا، ساتھ ہی کویتی ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کیسز میں اضافے والے 31 ممالک کی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی۔

کویت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے والے ممالک کی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی۔ان ممالک میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، چین، ایران، برازیل اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

کویت میں آج سے کمرشل پروازوں کی جزوی بحالی پرعملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے، کویت میں کورونا لاک ڈاؤن میں ماہ جون سے بتدریج نرمی کی جا رہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن اب بھی نافذ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے