حکومت کی کارکردگی مایوس کن, تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی،سراج الحق

حکومت کی کارکردگی مایوس کن, تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی،سراج الحق



The-performance-of-the-government-is-disappointing-doing-nothing-but-speeches-Siraj-ul-Haq
 لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی مایوس کن ہے،حکومت اعلانات، وعدوں، تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ،کراچی مشکل دور سے گزر رہا ہے، صدر کا تعلق کراچی سے ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

 ہفتہ کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہے، کراچی مشکل دور سے گزر رہا ہے، صدر کا تعلق کراچی سے ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب کے نام پر صرف سیاسی لوگوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان نے کشمیر پرتقریر کے بعد دوسری تقریرکی تیاری کے علاوہ کچھ  نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عوام اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرکے بعد ان کی دوسری تقریرسننا چاہتے تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کشمیر کی طرح اپنی پہلی تقریر بھی بھول چکے ہیں۔

سینیٹرسراج الحق نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہی بھارتی درندہ صفت افواج نے ایک تین سالہ معصوم و کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کیا جس کی تصویردیکھ کرہرانسانی آنکھ اشکبار ہو گئی۔پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسی دن بھارتی جبر و تشدد سے یورپی یونین کو آگاہ کیا اور اس پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے