نئی دہلی :بھارت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانے نے '30 کلو سونا سمگلنگ کے معاملے میں کہا ہے کہ حکام نے سمگلنگ کیس پر تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نئی دہلی میں یو اے ای کے قونصل خانے کے سفارتی پارسل میں سے 30 کلو سے زیادہ سونا برآمد ہوا تھا۔مذکورہ پارسل بھارتی ریاست کیرالہ میں تھیرووننتھاپورم شہر میں یو اے ای کے قونصل خانے کے نام پر تھا۔
اس ضمن میں یو اے ای قونصل خانے نے کہا کہ ملزمان نے نا صرف بہت بڑا جرم کیا بلکہ بھارت میں یو اے ای مشن کے وقار کو مجروع کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سونے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
قونصل خانے کے حکام نے 'ہم اس جرم کی جڑ تک پہنچنے میں بھارتی حکام کیساتھ تعاون کرنے کیلئےپرعزم ہیں ۔حکام نے کہا کہ 'تحقیقات کا آغاز کردیا گیا کہ کس نے 30 کلو سونا یو اے ای قونصل خانے کے نام پر بھیجا تھا ۔
ا سپیس پارک اور کیرالہ اسٹیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر لمیٹڈ (کے ایس آئی ٹی ایل) میں ملازمہ سپنا سریش ہوائی اڈے پرسونا ضبط کرنے کے بعد سے فرار ہیں جبکہ یواے ای کے قونصل جنرل میں تعلقات عامہ کے افسرسریت کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کے ایس آئی ٹی ایل شعبہ آئی ٹی کے تحت آتا ہے، سونے کی سمگلنگ کیس میں ملزمہ کا نام آنے کے بعد انہیں برطرف کردیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور آئی ٹی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایم سیواسنکر کو دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔


0 تبصرے