جھنگ:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی لیک ہونیوالی ویڈیو کے معاملے کی مرکزی کردار طیبہ گُل کی کارپرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے۔طیبہ گل کی کارپرفائرنگ ضلع جھنگ میں کی گئی تاہم گاڑی میں موجود تینوں بچےمحفوظ رہے۔طیبہ گل کی باقی 5 ویڈیوز کس کے پاس ہیں؟
رانا ثناء نے نیا پنڈورا کھول دیا،طیبہ گل کے شوہر فاروق نول نے بتایا کہ جس گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ میرے اور اہلیہ کے زیراستعمال رہتی ہے،اصل ٹارگٹ میں اورمیری بیوی طیبہ گل تھے۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل فاروق، عون فاروق اور جواد فاروق پرحملہ کیا گیا۔
سہیل فاروق نے تھانے میں دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گاڑی کو گن پوائنٹ پر روکا گیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی گئی۔واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ چنیوٹ موڑ پر گذشتہ رات پیش آیا تھا۔


0 تبصرے