امبر ہرڈ نےمنصوبے کے تحت مجھ سے شادی کرکے دولت بٹوری، جونی ڈیپ

امبر ہرڈ نےمنصوبے کے تحت مجھ سے شادی کرکے دولت بٹوری، جونی ڈیپ



Amber-Heard-married-me-under-the-plan-to-amass-wealth-Johnny-Depp
لندن :معروف ہولی وڈ اداکار 57 جونی ڈیپ نے ایک بار پھر سابق اہلیہ 34 سالہ اداکارہ امبر ہرڈ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت الزامات لگائے گئے اور یہ کہ امبر ہرڈ نے ایجنڈا کے تحت ان سے شادی کی۔جونی ڈیپ لندن کی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے معروف برطانوی اخبار دی سن کے خلاف جھوٹا مضمون شائع کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

جونی ڈیپ نے اپریل 2018 میں برطانوی اخبار 'دی سن‘ کے خلاف جھوٹا مضمون لکھنے پر لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔’دی سن‘ نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘ شخص قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کس طرح جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
Amber-Heard-married-me-under-the-plan-to-amass-wealth-Johnny-Depp
مضمون میں جہاں جونی ڈیپ کو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا، وہیں ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کو ایک مظلوم خاتون کے طور پر بھی پیش کیا گیا تھا۔

اخبار کی جانب سے مضمون شائع کیے جانے کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اخبار کے خلاف 2 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا اور اس کی متعدد سماعتیں ہوچکی ہیں۔اسی کیس کی سماعت کے دوران جونی ڈیپ کے ساتھ ماضی میں رومانوی تعلقات میں رہنے والی دو اداکاراؤں نے گزشتہ ماہ 13 مئی کو ان کے حق میں بیان عدالت میں جمع کروایا تھا۔
Amber-Heard-married-me-under-the-plan-to-amass-wealth-Johnny-Depp
علاوہ ازیں ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی پرنسل سیکریٹری نے بھی 16 مئی کو جونی ڈیپ کے حق میں بیان جمع کروایا تھا۔جونی ڈیپ کے حق میں خواتین کی جانب سے بیانات جمع کرائے کے بعد برطانوی اخبار نے 26 جون عدالت سے درخواست کی تھی کہ اداکار کا مقدمہ خارج کیا جائے، کیوں کہ تاحال اداکار نے اس بات کے ثبوت جمع نہیں کروائے کہ وہ نشہ کرکے خواتین پر تشدد کرنے کے عادی ہیں یا نہیں۔تاہم عدالت نے رواں ماہ 3 جولائی کو برطانوی اخبار کی درخواست مسترد کردی تھی اور 7 جولائی سے جونی ڈیپ کے دائر کیے گئے مقدمے کا تین ہفتوں پر مشتمل ٹرائل شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق ٹرائل کے آغاز پر جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ سمیت اخبار کے وکلا نے بھی شرکت کی اور دوران سماعت جونی ڈیپ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

بیان ریکارڈ کروانے کے دوران جونی ڈیپ نے ایک بار پھر خود پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا اور واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی سابق اہلیہ امبر ہرڈ پر تشدد نہیں کیا بلکہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتی رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امبر ہرڈ تشدد کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہیں، انہوں نے ان پر تو کیا کسی اور خاتون پر بھی کبھی تشدد نہیں کیا۔عدالت میں جونی ڈیپ نے اعتراف کیا کہ وہ شراب نوشی سمیت مختلف قسم کی منشیات استعمال کرتے ہیں اور انہیں یہ عادت 11 سال کی عمر سے ہے اور ان کے نشے کی عادت کا خواتین پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں۔

جونی ڈیپ کے مطابق وہ نشہ کرنے کے بعد کبھی بھی غصے میں نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی پر نشے کی حالت میں تشدد کرنے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔سماعت کے دوران اخبار کے وکلا نے بھی جونی ڈیپ سے جرح کی اور انہوں نے اخبار کے مضمون کو بھی جھوٹا قرار دیا۔
Amber-Heard-married-me-under-the-plan-to-amass-wealth-Johnny-Depp
یاد رہے کہ  برطانوی اخبار کے مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کو 2013 سے 2016 تک مختلف ممالک اور مواقع پر کم از کم 14 بار تشدد کا نشانہ بنایا۔تاہم اپنے بیان میں جونی ڈیپ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک اور مواقع کا ذکر کیا گیا ہے، ان ہی مواقع اور ممالک میں انہوں نے نہیں بلکہ ان کی سابق اہلیہ نے ان پر تشدد کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اداکار نے سماعت کے دوران دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ ایجنڈا کے تحت ان کی زندگی میں آئیں اور انہوں نے ان سے شادی کرکے اپنا کیریئر اور دولت بڑھائی۔اداکار کے مطابق شادی کے ابتدائی ایام میں امبر ہرڈ کا رویہ اچھا تھا، تاہم بعد میں وہ تبدیل ہوگئیں اور انہوں نے اداکار کی زندگی تباہ کردی۔

 سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ سے شادی کے ابتدائی ایام میں ہی امبر ہرڈ نے کاریں اور سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے۔

عدالت کو یہ آگاہی بھی دی گئی کہ امبر ہرڈ نے ایلون مسک کے علاوہ ایک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے بھی شادی کے فوری بعد ہی تعلقات استوار کرلیے تھے۔عدالت کی سماعت کے دوران جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے چہرے بھی فیشن ایبل فیس ماسک لگا رکھے تھے اور سماعت میں امبر ہرڈ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
Amber-Heard-married-me-under-the-plan-to-amass-wealth-Johnny-Depp
مذکورہ ٹرائل کی سماعتیں کم از کم تین ہفتوں تک جاری رہیں گی، ممکن ہے کہ سماعتوں کا دورانیہ بڑھ جائے۔جونی ڈیپ نے مذکورہ کیس کے علاوہ امریکی عدالت میں بھی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف تشدد کے جھوٹے الزامات لگانے پر 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے