دیرلوئر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ ، 10 افراد جاں بحق

دیرلوئر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ ، 10 افراد جاں بحق



10-killed-in-firing-during-funeral-prayers-in-Dir-lower
 فوٹو : فائل
 دیر:جنگل کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان نمازجنازہ کے دوران  فائرنگ،10 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ،دو شدید  زخمیوں کو پشاور منتقل کیاگیا۔

واقعات کے مطابق نواحی علاقے چراگلی میں  جنگل کے تنازع پر  مقامی شخص نے گھریلو ضروریات  کیلئے درخت کاٹ لیاتھا۔جس پرمخالف فریقین نے فارسٹ محکمے کو اطلاع دیکر پرچہ کیا،اطلاع ملنے پر  مذکورہ شخص   ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیاجس کی نمازجنازہ چراگلی میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ  میں آنے والے مخالف فریق کا آمنا سامنا ہوتے ہی  فریقین میں بات تلخ کلامی تک پہنچی اور یوں  معمولی تلخ کلامی کے بعد مخالف فریق نے فائرنگ کرکے  آٹھ افراد کو قتل کیا جبکہ مخالف فریق سے بھی ایک شخص قتل ہوا۔

ڈی پی او میاں نصیب جان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے مابین کوئی بڑی دشمنی نہیں تھی تاہم جنگل کے تنازع  پر   معمولی تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی لیکن تلخ کلامی سے نوبت فائرنگ تک پہنچ  گئی  چراگلی کے گائوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد جبکہ مخالف فریق سے ایک سمیت نو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئےمیاں نصیب نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے گرفت میں لائیں گے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں روح زمین،محمدرازق،احسان،سلطنت خان، عبدالرحیم، واد،فرمان،سیدغفورجبکہ دوسرے  سے فریق  عیسی خان شامل ہیں۔

مرنے والوں دو خاندانوں سے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔جبکہ دو شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل دیر سے پشاور منتقل کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے