ماہرہ خان ایک ماہ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکارہ

ماہرہ خان ایک ماہ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکارہ




Mahira-Khan-is-the-most-searched-actress-in-a-month
لاہور: گوگل نے ایک ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹین اداکاراؤں کی فہرست جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کا پہلا نمبر ہے جنہیں 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر موجود اقراعزیز کو ایک لاکھ 89 ہزار جبکہ تیسر ے نمبر آنے والی علیزے شاہ کو ایک لاکھ 80 مرتبہ سرچ کیا گیا۔ 

عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہیں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔ ہانیہ عامر ایک لاکھ 28 ہزار، صبا قمر ایک لاکھ 22 ہزار اور ایمن خان 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کئے جانے کے باعث بالترتیب 5 ویں سے 7 ویں نمبر پر رہیں۔
Mahira-Khan-is-the-most-searched-actress-in-a-month
ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کی جانیوالی سجل علی آٹھویں نمبر پر رہیں جبکہ 93 ہزار 900 بار سرچ کئے جانے پر حرامانی کو نویں پوزیشن ملی۔ ثنا جاوید کو 89ہزار بار سرچ کیا گیا اور وہ ٹاپ ٹین میں آخری نمبر حاصل کرسکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے