ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا، 18 روز میں قرض 9 کھرب بڑھ گیا

ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا، 18 روز میں قرض 9 کھرب بڑھ گیا



dollar-92-more-expensive-debt-raised-9-trillion-in-18-days
لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قدر 92 پیسےبڑھ  گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے دوران امریکی ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

مہلک وباء نے جہاں معاشی سرگرمیوں کو روکا ہوا ہے وہیں پر اس وباء کے باعث پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

کرونا وائرس کے بعد 20 مارچ سے اب تک روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 900 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز انٹر بنک میں امریکی ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 167 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
بڑھ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے