برلن : کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا،آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے
باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے ترکی سے تعلق رکھنے والے ساتھی ایم ایم اے فائٹر براق کزلرمک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں قرآن مجید اور جائے نماز کا تحفہ دیا تھا۔
اوٹ نے مسلم برادری کی جانب سے اسلام کی قبولیت پر انہیں کھلے دل سے تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ اس سال رمضان میں پہلی مرتبہ روزہ رکھیں گے۔
دی امیزنگ کے نام سے مشہور عظیم آسٹرین فائٹر 1982 میں پیدا ہوئے اور وہ اس وقت 615 ایکٹو ریسلرز کی رینکنگ میں 74ویں نمبر پر موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے، باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں


0 تبصرے