اسلام آباد:دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں مذکورہ وائرس خلا میں بھی نہ چلا جائے جس وجہ سے آئندہ ماہ خلا میں جانے والے تین خلانوردوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
آئندہ ماہ اپریل میں عالمی خلائی سٹیشن پر جانے والے روس و امریکا کے تین خلانوردوں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر خود کو قازقستان میں قرنطینہ کر رکھا ہے اور رواں ہفتے کے اختتام تک ان کا قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق مذکورہ خلانوردوں کو اس لئے قرنطینہ ہونے کو کہا گیا تاکہ کورونا وائرس زمین سے خلا میں منتقل نہ ہوسکے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2 روسی اور ایک امریکی خلانورد کا قرنطینہ کا دورانیہ رواں ہفتے کے اختتام کو مکمل ہوجائے گا اور تاحال تینوں خلانوردوں میں کسی بھی طرح کی بھی کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔


0 تبصرے