ثانیہ مرزا ڈیلی ویجرز کیلئے فنڈز جمع کرنے لگیں

ثانیہ مرزا ڈیلی ویجرز کیلئے فنڈز جمع کرنے لگیں



Sania-Mirza-started-to-raise-funds-for-Daily-Wagers
حیدرآباد: ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلئے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزدوروں کیلیے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے  کورونا وائرس سے بچائوکیلئے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے