جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مری ہوئی بیٹی ماں کے سامنے زندہ ہوگئی

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مری ہوئی بیٹی ماں کے سامنے زندہ ہوگئی


With-the-help-of-modern-technology-the-deceased-daughter-survived-in-front-of-her-mother
سیول: جنوبی کوریا میں ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی نے ایک غمزدہ ماں کا اپنی مردہ بیٹی سے 'ملاپ' ممکن بنادیا۔ ایک ٹی وی پروگرام ' آئی میٹ یو' میں جنگ جی سنگ نامی خاتون نے شرکت کی تھی جس میں پروڈکشن ٹیم نے وی آر ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ماں کو دنیا سے چلی جانے والی بیٹی سے دوبارہ ملایا

اس ٹیم نے ایک سمولیشن تیار کیا تھا جس میں جنگ جی سنگ کی 7 سالہ بیٹی نایون کو دکھایا گیاتھا جو 2016 میں ایک بیماری کے نتیجے میں چل بسی تھی اور غمزدہ ماں کو اس سے ملایا۔ایک پارک میں ایسا ہوا اور ماں کا کہنا تھامیں نایون سے ملی، جس نے مسکراتے ہوئے مجھے پکارا، یہ بہت کم وقت تک ہونے والی ملاقات تھی مگر یہ بہت اچھا وقت تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا ایسا خواب تھا جس کی تعبیر میں ہمیشہ سے چاہتی تھی
With-the-help-of-modern-technology-the-deceased-daughter-survived-in-front-of-her-mother
 ٹیم نے ایک چائلڈ ماڈل کو حرکت کے لیے استعمال کیا جبکہ نایون کے چہرے، جسم اور آواز کو استعمال کرکے ورچوئل بچی کو تیار کیا۔جب ماں اپنی بیٹی سے دوبارہ ملی تو اس منظر کو ڈاکومینٹری کے لیے فلمایا گیا۔بچی کے والد، بھائی اور بہن سائیڈ سے یہ منظر دیکھتے رہے۔

ویڈیو میں جنگ کو وی آر گلاس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جن کی آنکھوں سے اس وقت آنسو بہنے لگے جب انہوں نے ورچوئل بیٹی کو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھا جو کہہ رہی تھی 'آپ کہاں ہیں مام؟ کیا آپ مجھے یاد کرتی ہیں؟

جس پر جنگ نے کہا میں ہر وقت یاد کرتی ہوں بعد ازاں اس نے اس سمولیشن کو چھوا بلکہ اس کا ہاتھ بھی 'تھام لیا۔
With-the-help-of-modern-technology-the-deceased-daughter-survived-in-front-of-her-mother
ایک بلاگ میں ماں نے بتایا کہ وہ اس ڈاکومینٹری میں اس لیے شریک ہوئی تاکہ ایسے افراد کو سکون فراہم کرسکے جو میری طرح اپنی اولاد، بھائی یا والدین سے محروم ہوگئے ہوں انہوں نے کہا 'تین سال بعد اب میں سوچتی ہوں کہ میں اسے پہلے سے زیادہ محبت اور یاد کرتی ہوں، مجھے توقع ہے کہ متعدد افراد اس شو کو دیکھنے کے بعد نایون کو یاد رکھ سکیں گےورچوئل نایون کو بنانے اور فلمانے میں 8 سال لگے مگر پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ورچوئل رئیلٹی کے فروغ کی بجائے غمزدہ خاندان کو سکون فراہم کرنا تھا۔
With-the-help-of-modern-technology-the-deceased-daughter-survived-in-front-of-her-mother
ایک پروڈیوسر نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا سے چلے جانے والے پیاروں کی یادوں کو برقرار رکھنے کا ایک نیا ذریعہ ہے۔ویڈیو میں ایک میز پر اس بچی کی سالگرہ بھی منائی گئی اور اس موقع پر نایون نے خواہش ظاہر کی 'میں چاہتی ہوں کہ میری ماں رونا بند کردے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے