کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام عروہ رکھ دیا۔دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کی خبر انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد شاہد آفریدی نے آج اپنی بیٹی کا نام رکھ لیا ہے۔ سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب نے میری بیٹی کے لیے جو نام تجویز کیے تھے میں نے وہ سب پڑھے ہیں آپ سب کا شکریہ۔
انہوں نے لکھا کہ اب سسپینس ختم ہوچکا ہے اور میں نے اپنی بیٹی کا نام عروہ رکھا ہے۔سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ان چھ ٹوئٹر صارفین کو بھی مینشن کیا اور مبارکباد دی جنہوں نے ان کی بیٹی کے لیے عروہ نام تجویز کیا تھا۔


0 تبصرے