بھارتی دھمکیوں سے خطے کا امن متاثرہو گا: کور کمانڈرز

بھارتی دھمکیوں سے خطے کا امن متاثرہو گا: کور کمانڈرز


Indian-threats will-affect-region-peace-Corps-commanders
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا،
 اجلاس کے دوران جیو سٹرٹیجک، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال سمیت ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک افغان بارڈر کے قریب داعش کی موجودگی کے حوالے سے بھی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے