ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ, کسی قیمت پر ملکی استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے:جنرل باجوہ

ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ, کسی قیمت پر ملکی استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے:جنرل باجوہ


SSG-Commandos-We-are-proud-Will-not-let-the-country-s-stability-deteriorate-General-Bajwa
اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں اور کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق  آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

 آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے