جینیفر لارنس کی 'خاموشی'سے شادی ،سب حیران رہ گئے

جینیفر لارنس کی 'خاموشی'سے شادی ،سب حیران رہ گئے


Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
نیویارک: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ، ماڈل و ہدایت کارہ 29 سالہ جینیفر لارنس نے  شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص کے بجائے آرٹ سے وابستہ 34 سالہ کک مورونی سے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کیا۔
Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
 جینیفر لارنس کا تعلق امریکی ریاست کیٹکی سے ہے، تاہم انہوں نے شادی ریاست روڈ آئی لینڈ میں کرلی۔فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق جینیفر لارنس اور کک مورونی کی شادی کی تقریب اگرچہ انتہائی سادگی سے ہوئی، تاہم اس میں کم سے کم 150 اہم شخصیات اور دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
رپورٹ کے مطابق شادی کے موقع پر جینیفر لارنس نے فیشن ہاؤس ’ڈیور‘ کا عروسی جوڑا پہنا جب کہ دیگر مہمانوں نے بھی دیدہ زیب ملبوسات پہن رکھے تھے۔

سادگی سے شادی کرنے کے بعد دونوں نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے تقریب کا اہتمام بھی کیا جس میں اداکارہ ایما اسٹون، ایشلے اولسن، کرس جینر، ایمی شومر اور اڈیلے سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔
Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
منگنی کی طرح دونوں کی جانب سے سادگی اور خاموشی سے شادی کیے جانے پر کئی افراد حیران رہ گئے۔دونوں نے رواں برس فروری میں اچانک خفیہ منگنی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

جینیفر لارنس اور کک مورونی کے درمیان 2018 کے وسط میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں نے تقریبا 6 ماہ بعد فروری 2019 میں منگنی کی اور اب 8 ماہ بعد شادی کرلی۔کک مورونی سے شادی سے قبل جینیفر لارنس کے تعلقات فلموں کے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے رہے تھے اور اداکارہ نے خود ان سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
 گزشتہ برس فروری میں جینیفر لارنس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرچہ اب ان کے اور ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی کے درمیان تعلقات نہیں رہے، تاہم ماضی میں ان کے اچھے تعلقات تھے۔اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ تعلقات ختم ہونے کے باوجود وہ اب بھی انہیں یاد رکھتی ہیں۔
اسی انٹرویو میں جینیفر لارنس نے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات کی چہ مگوئیاں پر واضح کیا تھا کہ ان کے ان سے تعلقات کبھی نہیں رہے۔
Married-by-Jennifer-Lawrence-s-Silence-everyone-was-amazed
کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت ہوئیں جب دونوں نے 2016 میں سائنس فکشن فلم ’پسینجر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے