آرمی چیف سے عمان کے چیف آف سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے عمان کے چیف آف سٹاف کی ملاقات


Chief-of-Staff-of-Oman-met-Army-Chief
اسلام آباد : آرمی چیف  جنرل قمر جاویدباجوہ  سے  عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ النبھانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف   لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریتھ النبھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنر ل قمر جاویدباجوہ  سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اورخطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو  آمد پر  سلطنت عمان  کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمان کے چیف آف سٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے