قبائلی عوام دہشتگردوں کے سہولت کارروں سے ہوشیار رہیں: جنرل باجوہ

قبائلی عوام دہشتگردوں کے سہولت کارروں سے ہوشیار رہیں: جنرل باجوہ



Tribal-people-beware-of-terrorist-facilitators-General-Bajwa
پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام دہشتگردوں کے سہولت و معاونت کارروں سے ہوشیار رہیں،پاکستان میں دیرپا امن افغان امن سے جڑا ہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشتگردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے

افغانستان میں دیر پا امن کیلئے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ،دہشتگردوں کے سہولت کار پر امن شہریوں کے درمیان رہ کر دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں

ان عناصر کو طاقت کے ذریعہ دبانا مشکل کام نہیں ہےلیکن ہم چاہتے ہیں ان عناصر سے نمٹنے کے دوران عام شہری متاثر ہوں، ہم باہمی تعاون سے ہی ایسے دہشتگردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع  شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے دورہ کیا  جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

 آرمی چیف  نے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن افغان امن سے جڑا ہے،وہاں پر دیر پا امن کیلئے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے، جتنا پاکستان میں امن کے خواہشمند ہیں اتنا ہی افغانستان میں ہیں

  اس موقع پر قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ وہ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے