ہیوی بائیک پر سواری کرنا ہمیشہ سے جنون رہا:رابی پیرزادہ

ہیوی بائیک پر سواری کرنا ہمیشہ سے جنون رہا:رابی پیرزادہ


Riding-on-heavy-bikes-has-always-been-an-obsession-Robbie-Pirzada
لاہور:ہیوی بائیک پر سواری کرنا ہمیشہ سے جنون رہاہے اور جب اس کو چلاتی ہوں تو بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں

ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور گلوکارہ و ہوسٹ رابی پیرزادہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی کو ایکشن میں رکھا ہے اس لیئے میرے خیالات اور میرے معمولات زرا ہٹ کر ہیں اس پر بہت سارے لوگوں کو اعتراضات بھی ہوتے ہیں مگر میں ان اعتراضات کو پرسے پھینک کر اپنی مستی میں اپنی ڈگرپر چلتی رہتی ہوں ۔
Riding-on-heavy-bikes-has-always-been-an-obsession-Robbie-Pirzada
رابی پیرزادہ نے کہاکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ میں مغرور ہوں اور اپنی من مانی کرتی ہوں کیونکہ میں صرف اچھے کا سوچتی ہوں میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میں سب کے لیئے اچھا کروں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف ڈٹ جاﺅں میرے ا س فعل سے کچھ لوگ گھبرا جاتے ہیں اور اپنی بدحواسی میں میرے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے مذید بتایاکہ ہوٹنگ ،سنگنگ اور سوشل ورک میرا پیشن ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتی دوسروں سے مختلف نظر آنے کے لیئے میں اپنے سٹائل اور لک پر خاص توجہ دیتی ہوں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے