مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا ماحول بگڑ رہاہے ، سربراہ پاک بحریہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خطے کا ماحول بگڑ رہاہے ، سربراہ پاک بحریہ



Indian-barbarity-in-Kashmir-occupied-Kashmir-region-worsens-Pak-Navy-chief
اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل   ظفر محمود عباسی  نے کہاہے کہ  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے حالیہ واقعے اور وادی میں بھارتی مسلح افواج کی جانب سے ظلم و بربریت اور سفاکیت کے باعث ہمارے خطے کا سیاسی و جغرافیائی ماحول بگڑ رہا ہے ،

 وہ  پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر ِ بحر VII اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر II  کے  اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو  بدھ کوکراچی میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا  موجودہ بھارتی قیادت آر ایس ایس  ہندوئیتا نظریات کی پیداوار ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بنیاد پرستی پر مبنی ظلم و بربریت کی پالیسیوں کا نفاذ چاہتی ہے جو مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹا نے کے لئے پاکستان کے ساتھ ایک ٹکراؤ کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے ، اسی لئے موجودہ ماحول کے پیش نظر مستقبل قریب میں ہماری قومی سلامتی کو مسلسل چیلنجز کا سامنا رہنے کے امکانات ہیں ،

انہوں نے کہا پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں  اور دیگر افواج کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے ،


انہوں نے کہا  ہم پر لازم ہے کہ ہم امن اور جنگ دونوں صورتوں میں پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع اورسمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تیاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں

 تقریب میں آمد پرڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز)  ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مشقوں کے مقاصد ، مشقوں کے دوران بروئے کار لائے گئے طریقہ کار اورپاک بحریہ کی حکمت عملی کے مختلف پہلوئوں سے متعلق سفارشات پیش کیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے