پاک فوج کا ہر جوان سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے:جنرل باجوہ

پاک فوج کا ہر جوان سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے:جنرل باجوہ



Every-young-man-of-Pak-Army-is-ready-to-protect-the-borders-General-Bajwa
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں آرمی میڈیکل کور نے قیمتی جانیں بچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ایبٹ آباد میں میڈیکل کور سنڑ میں کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کی تقریب سے افسران اورجوانوں سے خطاب میں کیا

انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور  کے ڈاکٹرز اور نرسزز نے پاک فوج اور عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کیں جو قابل تقلید ہیں

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،اور پاک فوج کا ہر افسر اور جوان ملک کی خاطر شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے 

جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی  لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد نے نئے  لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو نئے کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگائے ۔

دریں اثناء   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ  نے سعودی بری افواج کی استعداد بڑھانے کیلئے پاک فوج کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سعودی ملٹری ایڈوائزر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا،

  آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع و ولی عہد کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی  کے  درمیان ملاقات میں  علاقائی سلامتی کے امور سمیت باہمی  تربیتی ایکسچینج پروگرام، دوطرفہ دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے