’’54 ووٹ ملے‘‘ پریزائیڈنگ افسر کی مبینہ ویڈیو وائرل

’’54 ووٹ ملے‘‘ پریزائیڈنگ افسر کی مبینہ ویڈیو وائرل


54-votes-Presiding-officer-s-alleged-video-goes-viral

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف کی ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔جس میں پریزائڈنگ افسر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر سیف نے ووٹنگ پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں 45 ووٹ پڑے اور 5 ووٹ مسترد ہوئے

۔تاہم ووٹنگ کے عمل کے بعد سوشل میڈیا پر بیرسٹر سیف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ووٹوں کی گنتی کے دوران قرارداد کے حق میں 54 ووٹ آنے کے الفاظ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے خود یاد نہیں کہ میں کیا پوچھ رہا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ میرے خیال سے  میں کل ووٹس کی تصدیق کر رہا تھا لیکن اگر کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دے کر کارروائی کا ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے بہتر ہے کہ اپنے گریبان میں خود جھانکے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے مناظر کیمرے نے قید کر لیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے