اداکارہ کبریٰ خان کا بھی آئٹم سانگ کرنے کا فیصلہ

اداکارہ کبریٰ خان کا بھی آئٹم سانگ کرنے کا فیصلہ

kubra-khan-item-song
 لاہور : اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے بھی آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مزاحیہ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2" میں اپنی شاندار اداکاری سے اداکارہ نے بڑی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزا ہے،
kubra-khan-item-song
میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئی، اب شائقین مجھے آئٹم نمبر میں دیکھ کر انجو ائے کریں گے۔کبریٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

اداکارہ نے پاکستانی مزاحیہ فلم  جوانی پھر نہیں آنی 2 میں اپنی شاندار اداکاری سے بڑی سکرین پر صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، 
kubra-khan-item-song
شائقین نے جہاں ان کے جاندار ڈائیلاگ اور جذباتی سین پسند کئے ہیں وہاں ان کی ڈانس پرفارمنس کی بھی خوب داد دی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے