پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، جنرل باجوہ

پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، جنرل باجوہ

Pakistan-is-moving-forward-in-a-positive-direction-General-Bajwa
   راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی
۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ کانفرنس میں قومی سلامتی کی صورتحال، بھارت، افغانستان اور ایران سمیت علاقائی سیکیورٹی صورت حال،کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کا جائزہ بھی لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے مشکل مگر انتہائی ضروری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے، امن وخوشحالی کو حاصل کرنے کیلئے اسی طرح آگے بڑھیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے