واشنگٹن : مائلی سائرس کو اگرچہ جنسی رجحانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم انہوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر بات نہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ جنسی رجحانات کے حوالے سے کافی پیچیدہ ہیں۔
مائلی سائرس نے اعتراف کیا کہ وہ ایسے جنسی رجحانات رکھتی ہیں جن پر لوگوں کو فوری طور پر یقین نہیں ہوتا۔ یہ بات کتنی عجیب ہے کہ انہوں نے ایک مرد سے شادی کی ہے، تاہم اب بھی وہ جنسی طور پر خواتین کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہیں۔فیشن میگزین ’ایلے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 26 سالہ گلو کارہ نے اپنے آپکو خود کو مخالف جنس میں دلچسپی رکھنے والی خاتون قرار دیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ہم جنس افراد بھی ان کے لیے کشش رکھتے ہیں،
انہوں نے شادی اور جنسی رجحانات پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں پر لوگ کسی دوسرے کو ان کے ہر طرح کے رویوں اور رجحان کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔انہوں نے اپنے شوہر لیام ہیمس ورتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے شخص ہیں جو ہر حال میں ان کی مدد کرتے ہیں اور مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔مائلی سائرس نے بتایا تھا کہ وہ اپنے سابق شوہر کے بتہرین رویے اور ساتھ کی وجہ سے روایتی بیوی جیسی زندگی نہیں گزار رہی تھیں اور انہیں ویسے بھی ’بیوی‘ لفظ پسند نہیں اور نہ ہی وہ روایتی اہلیہ بننا چاہتی تھیں۔یاد رہے کہ دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہو چکی ہے
مائلی سائرس نے واضح کیا کہ وہ اگرچہ انہوں نے جنس مخالف سے شادی کی ہے اور وہ اسی رجحان کی جانب ہی راغب ہیں، تاہم اس کے باوجود نہ جانے کیوں وہ خواتین کی طرح پر مائل ہوتی ہیں،
خیال رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی۔تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے اور دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔لیکن بعد میں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا اور پھر دونوں میں طلاق بھی ہو گئی
مائلی سائرس اپنی مفرد اسٹائل پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں نوجوانوں کی پسندیدہ ترین گلوکارہ ہیں، ساتھ ہی وہ خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کی آئیڈل بھی ہیں۔





0 تبصرے