واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نئے قوانین کے مطابق امریکی ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام افراد کو امریکی ویزے کے لیے سوشل میڈیا کی معلومات، پانچ برسوں سے زیر استعمال ای میل آئی ڈی اور فون نمبر درج کروانا پڑے گا۔کچھ سفارتکاروں اور سرکاری حکام کو نئے قوانین سے استثنی حاصل ہوگاجب کہ امریکا میں ملازمت یا تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے افراد کو یہ تمام معلومات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔نئے قوانین کے اطلاق سے قبل گزشتہ برس تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس اقدام سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر امریکا آنے والوں کی اسکریننگ کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے میکانزم پر کام کیا جارہا ہے تاکہ امریکی شہریوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ تمام معلومات صرف ان افراد کو فراہم کرنا پڑتی تھیں جہاں دہشت گرد تنظمیں سرگرم تھیں تاہم اب ہر درخواست گزار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں درج اپنے اکانٹس کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔اس حوالے سے امریکی حکام کا 'دی ہل' اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کوئی درخواست گزار سوشل میڈیا کی معلومات جھوٹی بتائے گا تو اسے سخت امیگریشن کے مسائل سے گزرنا ہوگا۔


1 تبصرے
Many people did not agree with this new US visa requirements. Although not everyone agrees with it there are also some who are not against it and understand that it's part of the regulation and following it is the only option.
جواب دیںحذف کریں